QR CodeQR Code

مقدسات اسلامی کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تو ملت اسلامیہ کشت خون میں ڈوب سکتی ہے، مولانا سبط محمد شبیر

20 Jun 2014 22:13

اسلام ٹائمز: مولانا شبیر قمی نے سعودی عرب کی ایک عدالت کی طرف سے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النعمر اور ان کے ساتھ دیگر لوگوں کو موت کی سزا سنائے جانے کی نہ صرف مذمت کی بلکہ حکومت سعودیہ سے کہا ہے کہ وہ اس پر فوری طور روک لگائے کیونکہ ایک عالم دین کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیروان ولایت جموں و کشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے عراق کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی (OIC) سے اپیل کی ہے کہ وہ ان دیشت گردوں جو مسلم اُمہ میں تفریقہ پیدا کرنے کے لئے وجود میں لئے گئے ہیں کی کارروائیوں پر روک لگانے کے لئے ایک متفقہ لائحہ عمل اختیار کریں، انہوں نے کہا کہ اگرچہ او آئی سی (OIC) اجلاس کے دوران ان دہشت گردوں پر یک زبان ہو کر OIC نے مذمت کی جو ایک مثبت سوچ ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ ان دہشت گردوں کو اُمت مسلمہ کے سامنے بے نقاب کیا جائے، مولانا شبیر قمی نے کہا چونکہ عراق میں حضرت محمد مصطفی (ص) کے اہل بیت (ع) کے مقدس روضوں کی تعداد بہت زیادہ ہیں اور اگر ان روضوں کو دہشت گردوں نے نشانہ بناہا تو ملت اسلامیہ کشت خون میں ڈوب سکتی ہے، لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ او آئی سی (OIC) اس حوالے سے ایک موثر اور متفقہ لائحہ عمل اختیار کریں مولانا شبیر قمی نے سعودی عرب کی ایک عدالت کی طرف سے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النعمر اور ان کے ساتھ دیگر لوگوں کو موت کی سزا سنائے جانے کی نہ صرف مذمت کی بلکہ حکومت سعودیہ سے کہا ہے کہ وہ اس پر فوری طور روک لگائے کیونکہ ایک عالم دین کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔


خبر کا کوڈ: 393815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/393815/مقدسات-اسلامی-کو-دہشت-گردوں-نے-نشانہ-بنایا-ملت-اسلامیہ-کشت-خون-میں-ڈوب-سکتی-ہے-مولانا-سبط-محمد-شبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org