QR CodeQR Code

سینکڑوں برطانوی مسلم دہشتگردوں کی شام اور عراق جانے کی تصدیق

25 Jun 2014 10:21

اسلام ٹائمز: برطانیہ کے حکام اور خفيہ اداروں نے خدشہ ظاہر کيا ہے کہ ملک کے کئی سو مسلمان بيرونِ ملک مسلح جہاد کے لیے چلے گئے ہیں اور ان کی واپسی پر برطانوی سلامتی کو بھی خطرات ہو سکتے ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی حکام اور خفيہ اداروں نے خدشہ ظاہر کيا ہے کہ ملک کے کئی سو مسلمان بيرونِ ملک مسلح جہاد کے لیے چلے گئے ہیں اور ان کی واپسی پر برطانوی سلامتی کو بھی خطرات ہو سکتے ہيں۔ حاليہ برسوں ميں بيشتر برطانوی جہادی شام اور عراق گئے ہیں۔ جبکہ اِس سے قبل وہ صوماليہ اور افغانستان جا چکے ہیں۔ برطانيہ کے مسلمانوں پر بعض حلقے تنقيد کرتے ہیں کہ وہ اپنے اندر موجود شدت پسندوں سے متعلق حکام کو آگاہ نہیں کرتے۔ واضح رہے کہ عالمی میڈیا نے شام میں برطانوی دہشتگردوں کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 394879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/394879/سینکڑوں-برطانوی-مسلم-دہشتگردوں-کی-شام-اور-عراق-جانے-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org