0
Friday 4 Jul 2014 18:10

متاثرین آپریشن کی مدد کے لیے ریڈیو پاکستان گلگت نے خصوصی پروگرام کا آغاز کر دیا

متاثرین آپریشن کی مدد کے لیے ریڈیو پاکستان گلگت نے خصوصی پروگرام کا آغاز کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ریڈیو پاکستان گلگت نے آپریشن "ضرب عضب" شمالی وزیرستان کے متاثرین کی مدد کے حوالے سے خصوصی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین شمالی وزیرستان کی مالی اور اخلاقی امداد کے حوالے سے عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔ متاثرین کی مدد کیلئے ریڈیو پاکستان گلگت کے ریجنل ڈائیریکٹر سمیت تمام سٹاف نے ایک دن کی تنخواہ کی رقم جمع کر دیا۔ اس سلسلے میں ریڈیو پاکستان گلگت نے نیشنل بینک میں اکاؤنٹ نمبر بھی کھول دیا ہے کہ تاکہ مخیر حضرات اپنے عطیات اور زکواۃ متاثرین کیلئے جمع کروا سکے۔ اس سلسلے میں عوام این جی پی کینٹ جوٹیال برانچ میں 1299-6 اکاؤنٹ پر عطیات جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے متاثرین شمالی وزیرستان کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شمالی وزیرستان کے عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے بھرپور مالی اور اخلاقی امداد کی اپیل کیا ہے۔ اس موقع پر پروگرام کے شرکاء نے ریڈیو پاکستان گلگت کی خصوصی نشریات کی تعریف کرتے ہوئے ریجنل ڈائیریکٹر عالم خان اور تمام سٹاف کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 397280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش