QR CodeQR Code

برطانیہ کا دو پاکستانی سفارتکاروں کا استثنیٰ ختم کرنے کا مطالبہ

17 Jul 2014 23:41

اسلام ٹائمز: برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن میں تعینات دو پاکستانی سفارتی اہلکاروں پر جنسی زیادتی اور بچوں کے اغوا کا الزام ہے۔ حکومت پاکستان نے ایک سفارتکار کا استثنی جزوی طور پر ختم کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لندن میں تعینات دو پاکستانی سفارتی اہلکاروں پر سنگین جرائم کے الزامات کے بعد برطانیہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان اہلکاروں کا سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا جائے۔ رپورٹ میں برطانوی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات دو پاکستانی سفارتی اہلکاروں پر سنگین جرائم کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک اہلکار پر جنسی زیادتی اور دوسرے پر بچوں کے اغوا کا الزام ہے۔ الزامات سامنے آنے کے بعد برطانوی حکومت نے دونوں اہلکاروں سے تفتیش کے لیے پاکستان سے اُن کا سفارتی استثنیٰ ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے، جس پر حکومت پاکستان نے ایک سفارتکار کا استثنیٰ جزوی طور پر ختم کر دیا ہے، چنانچہ اب میٹرو پولیٹین پولیس سفارتی اہلکار سے پوچھ گچھ کر سکے گی۔


خبر کا کوڈ: 400076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/400076/برطانیہ-کا-دو-پاکستانی-سفارتکاروں-استثنی-ختم-کرنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org