QR CodeQR Code

کراچی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے علامہ طالب جوہری کے داماد مبارک کاظمی ایڈووکیٹ شہید

23 Jul 2014 18:46

اسلام ٹائمز: ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کیمطابق فائرنگ کی آواز سے قریب ہی موجود پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور دہشتگردوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد بھی زخمی ہوگیا، تاہم دہشتگرد زخمی ساتھی کو لے کر فرار ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے وکیل مبارک رضا کاظمی ایڈووکیٹ شہید ہوگئے، مبارک رضا کاظمی معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے داماد تھے اور وہ ہائیکورٹ سے اپنی رہائش گاہ جا رہے تھے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار گھات لگائے 4 دہشتگروں نے ان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی, جس کے نتیجے میں 52 سالہ مبارک رضا کاظمی موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز سے قریب ہی موجود پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور دہشتگردوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد بھی زخمی ہوگیا، تاہم دہشتگرد زخمی ساتھی کو لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مبارک رضا کاظمی کو 4 گولیاں لگیں اور جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا تعاقب شروع کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی جلد گرفتاری کی توقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 401123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401123/کراچی-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-علامہ-طالب-جوہری-کے-داماد-مبارک-کاظمی-ایڈووکیٹ-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org