QR CodeQR Code

بھارتی فوجی اہلکاروں میں خودکشی کا رجحان بڑھنے لگا، 5 سالوں میں 597 اہلکارروں کی خودکشی، سرکاری رپورٹ

23 Jul 2014 22:36

اسلام ٹائمز: وزیر دفاع ارون جیٹلی نے ایوان بالا ”راجیا سبھا“ میں اس حوالے سے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اہلکاروں کو بہترین ماحول اور ہرممکن سہولت فراہم کی ہوئی ہے یہاں تک کہ ان کے خاندان والوں کو بھی کئی مراعات اور سہولیات دی جاتی ہیں تاکہ وہ کسی بھی دباؤ کے بغیر اپنے فرائض بخوبی انجام دے سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ خود کو مضبوط دفاعی ملک کہلوانے والے ہندوستان کے فوجی اہلکار خود اندر سے کتنے کمزور ہے اس کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ پچھلے 5 سالوں میں ہندوستان کے 597 فوجی اہلکاروں نے زندگی سے تنگ آکر خود کشی کرلی، ذرائع کے مطابق 2010ء میں آرمی کے 116 اہلکاروں نے خودکشی کی، 2011ء میں 105، 2012ء میں 95 اور 2013ء میں 86 فوجی اہلکاروں نے خودکشی کی، وزیر دفاع ارون جیٹلی نے ایوان بالا ”راجیا سبھا“ میں اس حوالے سے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اہلکاروں کو بہترین ماحول اور ہرممکن سہولت فراہم کی ہوئی ہے یہاں تک کہ ان کے خاندان والوں کو بھی کئی مراعات اور سہولیات دی جاتی ہیں تاکہ وہ کسی بھی دباؤ کے بغیر اپنے فرائض بخوبی انجام دے سکیں لیکن ان تمام اقدامات کے باوجود فوجیوں میں خود کشیوں کے واقعات سامنے آنا تشویشناک بات ہے۔


خبر کا کوڈ: 401136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401136/بھارتی-فوجی-اہلکاروں-میں-خودکشی-کا-رجحان-بڑھنے-لگا-5-سالوں-597-اہلکارروں-کی-سرکاری-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org