QR CodeQR Code

کراچی، 2 گھنٹے میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 شیعہ افراد شہید

24 Jul 2014 22:45

اسلام ٹائمز: فائرنگ کا پہلا واقعہ لیاقت چوک ایف سی ایریا، دوسرا واقعہ حسینی مسجد ایف سی ایریا سے متصل ڈرائی کلینر کی دکان پر جبکہ تیسرا واقعہ لیاقت آباد مارکیٹ میں پیش آیا، جسکے نتیجہ میں علی رضا، افضال علی، طارق علی اور ذاکر علی شہید ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گZشتہ دو گھنٹے کے دوران امریکہ و اسرائیل کی زیر سرپرستی پلنے والے تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار شیعہ افراد شہید کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ لیاقت چوک ایف سی ایریا میں پیش آیا، جس میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے علی رضا شہید ہوگئے، دوسرے واقعہ میں حسینی مسجد ایف سی ایریا سے متصل ڈرائی کلینر کی دکان پر تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے افضال علی اور طارق علی شہید ہوگئے۔ تیسرا واقعہ لیاقت آباد مارکیٹ میں پیش آیا کہ جہاں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ذاکر علی شہید ہوگئے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز کے خلاف آپریشن کے باوجود شیعہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جانا، آپریشن کی حیثیت کو مشکوک قرار دے رہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاک فوج صرف شمالی وزیرستان کے بجائے کراچی میں بھی آپریشن ضرب عضب کا آغاز کرے، تاکہ کراچی کی عوام کو دہشت گردی کے چنگل سے نجات دلائی جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 401336

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401336/کراچی-2-گھنٹے-میں-تکفیری-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-4-شیعہ-افراد-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org