QR CodeQR Code

آسٹریا میں اسرائیلی فٹبال ٹیم پر مظاہرین کا حملہ

24 Jul 2014 23:28

اسلام ٹائمز: اسرائیلی فٹبال ٹیم دوستانہ میچ کے لیے آسٹریا کے دورے پر تھی، میچ کے دوران غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کرنیوالے نے اسرائیلی ٹیم پر دھاوا بول دیا، جس کے باعث انتظامیہ کو میچ وقت سے پہلے ہی ختم کرنا پڑا۔


اسلام ٹائمز: غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے اسرائیلی فٹبال ٹیم پر حملہ کردیا۔ اسرائیلی فٹبال ٹیم ایک دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے آسٹریا کے دورے پر تھی۔ میچ کے دوران ہی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کرنیوالوں نے ٹیم پر حملہ کردیا۔ اگرچہ اس حملے میں اسرائیلی ٹیم کے کھلاڑیوں کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا اور انتظامیہ نے فوری طور پر ٹیم کو محفوط مقام پر منقل کردیا تاہم میچ انتظامیہ کو وقت سے پہلے ہی میچ ختم کرنے کا اعلان کرنا پڑا۔ سالزبرگ پولیس کے مطابق جمعرات کو بیس کے قریب افراد جھنڈوں اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے نعروں سے بھرے پلے کارڈز کے ہمراہ گراونڈ میں جا پہنچے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی مکابی حیفہ نامی کلب کی ٹیم کے کھلاڑیوں سے جھڑپیں ہوئیں جو آسٹریا میں دوستانہ میچز کھلنے کے لیے موجود تھی، مگر تصام میں کوئی زخمی نہیں ہوا کیونکہ پولیس نے حالات کو فوری طور پر کنٹرول کرلیا تھا۔ صوبائی حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ آسٹریا کے چانسلر سے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ چانسلر وارنر فے مین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آسٹریا میں موجود مہمان چاہے کسی بھی نسل اور مذہب کے ہوں، کو رہنے کا حق حاصل ہے۔


خبر کا کوڈ: 401341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401341/ا-سٹریا-میں-اسرائیلی-فٹبال-ٹیم-پر-مظاہرین-کا-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org