QR CodeQR Code

ٹانک میں متاثرین پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد زخمی، آئی ڈی پیز کا دھرنا

25 Jul 2014 11:25

اسلام ٹائمز: متاثرین کا کہنا تھا کہ راشن لینے کا نظام نہایت ناقص ہے۔ انہوں نے ڈبلیو ایچ او، وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ایل ایچ او سے راشن کی تقسیم کا اختیار واپس لیا جائے اور پاک فوج کے ذریعے راشن کی تقسیم کا اہتمام کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ راشن کے حصول کیلئے جمع ہونیوالے جنوبی وزیرستان کے متاثرین پر پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد متاثرین شدید زخمی ہو گئے۔ لاٹھی چارج کے خلاف متاثرین نے زام سکول کے راشن سنٹر پر دھرنا دیا اور شدید نعرہ بازی کی۔ ٹانک کے زام سکول کے قریب واقع جنوبی وزیرستان کے متاثرین میں شامل ریٹائرڈ فوجی نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے 18 سال تک ملک کی حفاظت کی۔ جنوبی وزیرستان سے ملک کی خاطر گھر بار چھوڑ کر ٹانک آ گئے ہیں۔ یہاں متاثرین کی سخت توہین اور بے عزتی کی جاتی ہے۔ انہوں نے پولیس پر الزام لگایا وہ متاثرین سے رشوت لیتے ہیں۔ جو متاثرین پولیس اور ایل ایچ او کے اہلکاروں کو رشوت دیتے ہیں۔ ان کو سامان فوری طور پر دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جب راشن لینے کے لئے پہنچا۔ تو وہاں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار نے بغیر کسی وجہ کے مجھ سمیت بہت سے متاثرین پر سخت لاٹھی چارج کر دیا۔ ان کا کہنا تھا حکومت ہمارا علاقہ خالی کردے، یہ راشن ہمیں منظور نہیں۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ راشن لینے کا نظام نہایت ناقص ہے۔ انہوں نے ڈبلیو ایچ او، وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ایل ایچ او سے راشن کی تقسیم کا اختیار واپس لیا جائے اور پاک فوج کے ذریعے راشن کی تقسیم کا اہتمام کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 401436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401436/ٹانک-میں-متاثرین-پر-پولیس-کا-لاٹھی-چارج-متعدد-زخمی-ا-ئی-ڈی-پیز-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org