QR CodeQR Code

کراچی، نمائش چورنگی سے عالمی یوم القدس کی ریلی کا آغاز، لاکھوں مرد و خواتین شریک

25 Jul 2014 17:56

اسلام ٹائمز: ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی، آئی ایس او کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر کررہے ہیں جبکہ قاضی احمد نورانی، فردوس شمیم نقوی، محفوظ یار خان سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما بھی ہیں۔ ریلی میں حماس کے رہنما ڈاکٹر خالد قدومی بھی خصوصی خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تحت تحریک آزادی القدس کے بینر تلے مرکزی آزادی القدس ریلی کا آغاز نمائش چورنگی سے ہوچکا ہے۔ ریلی میں لاکھوں کی تعداد میں مرد و خواتین شریک ہیں۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی، آئی ایس او کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر کررہے ہیں جبکہ جمعیت علمائے پاکستان کے قاضی احمد نورانی، پاکستان تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی، آل پاکستان مسلم لیگ کے محفوظ یار خان سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہیں۔ ریلی میں حماس کے رہنما ڈاکٹر خالد قدومی بھی خصوصی خطاب کریں گے۔ ریلی کے شرکاء حزب اللہ، فلسطین اور القدس کے پرچم اٹھائے ہوئے ہیں اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 401461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401461/کراچی-نمائش-چورنگی-سے-عالمی-یوم-القدس-کی-ریلی-کا-آغاز-لاکھوں-مرد-خواتین-شریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org