QR CodeQR Code

پاکستان کے عوام مشکل وقت میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، صدر مملکت

25 Jul 2014 22:18

اسلام ٹائمز: مذمتی بیان میں صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے موقف کی حمایت کی ہے۔ غزہ پر اسرائیلی کی جانب سے حملوں میں معصوم فلسطینیوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر ممنون حسین نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے معصوم فلسطینیوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے غزہ پر اسرائیلی کی جانب سے حملوں میں معصوم فلسطینیوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مذمتی بیان میں صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے موقف کی حمایت کی ہے اور پاکستان کے عوام اس مشکل وقت میں بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے آج ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم سوگ کا اعلان کیا گیا تھا اور اس موقع پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قومی پرچم بھی سرنگوں رہا جبکہ دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جس میں اب تک 800 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 401501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401501/پاکستان-کے-عوام-مشکل-وقت-میں-فلسطینی-بھائیوں-ساتھ-کھڑے-ہیں-صدر-مملکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org