QR CodeQR Code

غیر جمہوری انداز میں حکومت کی تبدیلی بھی دہشتگردی ہے، عرفان صدیقی

26 Jul 2014 01:21

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو موقع دیا ہے کہ اب دھاندلی ثابت کرکے دکھائیں، عمران خان اب اپنے الزامات عدالت میں ثابت کرسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ غیر جمہوری انداز میں حکومت کی تبدیلی بھی دہشتگردی ہے، انتخابات میں دھاندلی ہو تو احتجاج فوری ہوتے ہیں، ایک سال بعد نہیں کئے جاتے۔ اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان کو موقع دیا ہے کہ اب دھاندلی ثابت کرکے دکھائیں، عمران خان اب اپنے الزامات عدالت میں ثابت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بھی طاقت کے بل بوتے پر اپنا ایجنڈا نافذ کرنا چاہتے ہیں، اسی طرح غیر جمہوری انداز میں حکومت کی تبدیلی بھی دہشتگردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 401520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401520/غیر-جمہوری-انداز-میں-حکومت-کی-تبدیلی-بھی-دہشتگردی-ہے-عرفان-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org