QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 9 دہشتگرد ہلاک

26 Jul 2014 12:04

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی خوشحال اور حسوخیل کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ تازہ کاروائی میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران اب تک 500 کے قریب شدت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ شدت پسندوں  کےمتعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور تحصیل میر علی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے تباہ اور 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز کی خوشحال اور حسوخیل کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے گذشتہ ماہ دہشت گردوں کے خلاف شروع کیے جانے والے آپریشن میں اب تک 500 کے قریب شدت پسند ہلاک اور ان کے سیکڑوں ٹھکانے تباہ کئے جا چکے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور آئی ای ڈیز بنانے کی متعدد فیکٹریاں بھی پکڑی جا چکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 401597

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401597/شمالی-وزیرستان-میں-سکیورٹی-فورسز-کی-کارروائی-9-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org