QR CodeQR Code

حیدرآباد میں آئی ایس او، ایم ڈبلیو ایم اور اصغریہ کے تحت القدس ریلی، شیعہ سنی عوام کی شرکت

26 Jul 2014 15:37

اسلام ٹائمز: القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امداد علی نسیمی نے کہا کہ فلسطینیوں کی مدد اور نصرت کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور ہم فلسطینیوں کی مدد اس وقت تک کرتے رہیں گے جب تک مسلمانوں کا قبلہ اول بیت المقدس بازیاب نہیں کروا لیا جاتا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے حیدرآباد میں بھی مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور اصغریہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام غزہ کے مظلومین کے ساتھ ہمدردی کے لئے قدم گاہ مولا علی ؑ سے پریس کلب حیدرآباد تک القدس ریلی نکالی گئی جس کی قیادت، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی، مولانا امداد علی نسیمی اور دیگر علماء کر رہے تھے۔ احتجاجی ریلی میں خواتین اور مردوں سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار ہمدردی کے لئے نعرے اور جملے آویزاں تھے۔ القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل مولانا امداد علی نسیمی نے کہا کہ فلسطینیوں کی مدد اور نصرت کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور ہم فلسطینیوں کی مدد اس وقت تک کرتے رہیں گے جب تک مسلمانوں کا قبلہ اول بیت المقدس بازیاب نہیں کروا لیا جاتا، مظلوم فلسطینیوں نے بہت سے مظالم برادشت کیے ہیں اور اسرائیل دن بہ دن مظالم میں اضافہ کرتاجارہا ہے، امت مسلمہ کا فریضہ بنتا ہے کہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دے کر ان کو اسرائیل کے جرثومہ سے آزادی دلوائے۔ ریلی کو منظم انداز میں اور کسی بھی صورتحال سےنمٹنے کے لیئے امامیہ اسکائوٹس موجود تھی۔


خبر کا کوڈ: 401636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401636/حیدرآباد-میں-آئی-ایس-او-ایم-ڈبلیو-اور-اصغریہ-کے-تحت-القدس-ریلی-شیعہ-سنی-عوام-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org