QR CodeQR Code

غزہ، اسرائیلی جارحیت کے دوران فلسطینی مسلمانوں کی شہادتوں کی تعداد 985 ہوگئی

27 Jul 2014 10:07

اسلام ٹائمز: خان یونس کے قریب واقع گاویں خوزا میں صیہونی فوجوں کی بمباری سے 23 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 14 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ جام شہادت نوش کرنے والے بے گناہ فلسطینیوں میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد 985 ہو گئی ہے، عمارتوں کے ملبے سے مزید 85 نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یوں غزہ پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے نتیجے میں مجموعی فلسطینی شہادتوں کی تعداد 985 تک پہنچ گئی ہے۔ غزہ میں ایمرجنسی سروس کے ترجمان کے مطابق اسرائیل اور حماس کے مابین 12 گھنٹے کی عارضی فائر بندی کے تین گھنٹے کے بعد یہ لاشیں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں سے نکالی گئی ہیں۔ گزشتہ انیس دنوں کے دوران اس کارروائی میں اسرائیل کے 37 فوجی اور دو شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ خان یونس کے قریب واقع گاویں خوزا میں صیہونی فوجوں کی بمباری سے 23 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 14 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ جام شہادت نوش کرنے والے بے گناہ فلسطینیوں میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔ ایمرجنسی سروسز کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا شکار عمارتوں کے ملبے میں مزید کئی نعشیں موجود ہوسکتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 401717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401717/غزہ-اسرائیلی-جارحیت-کے-دوران-فلسطینی-مسلمانوں-کی-شہادتوں-تعداد-985-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org