QR CodeQR Code

ہم قابضین کیساتھ اکٹھے نہیں رہ سکتے

غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے، اسرائیل کے وجود کو ہرگز تسلیم نہیں کرینگے، خالد مشعل

28 Jul 2014 15:00

اسلام ٹائمز: امریکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہودیوں، عیسائیوں، عربوں اور غیر عربوں کے ساتھ اکٹھا رہنے کو تیار ہیں، لیکن قابضین کے ساتھ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبہ کے  سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ ہم قابضین کے ساتھ اکٹھے نہیں رہ سکتے۔ امریکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں خالد مشعل کا مزید کہنا تھا کہ یہودیوں، عیسائیوں، عربوں اور غیر عربوں کے ساتھ اکٹھا رہنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرے، فلسطینی اپنے ہمسایوں کے ساتھ قبضے کی حالت میں نہیں رہ سکتے۔ خالد مشعل کا کہنا تھا کہ حماس اسرائیل کے وجود کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گی، فلسطینی جنونی یا بنیاد پرست نہیں ہیں، وہ قابضین کے خلاف لڑ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 401985

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/401985/غزہ-کا-محاصرہ-ختم-کیا-جائے-اسرائیل-کے-وجود-کو-ہرگز-تسلیم-نہیں-کرینگے-خالد-مشعل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org