QR CodeQR Code

ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد علم و دانش کے جذبے کو فروغ دینا ہے، شکیل اصغر

28 Jul 2014 17:53

اسلام ٹائمز: مرکزی رہنما کا کہناتھا کہ ورکشاپس میں علماء کرام و سینئرز عقائد ،سیرت اہلبیت( ع) اخلاق، اور حالات حاظرہ پرگفتگو کریں گے جبکہ ماہرین تعلیم کیرئیر گائیڈنس اور اسڈ ی سکلز کے موضاعات پر خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنما شکیل اصغر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 اگست سے صوبہ سندھ و بلوچستان کے طلباء کیلئے 7 روزہ تعلیمی و فکری ورکشاپ بعنوان جانثاران مہدی (ع) ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا، ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد طلباء میں علم و دانش کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورکشاپس میں علماء کرام و سینئرز عقائد، سیرت اہلبیت (ع) اخلاق، اور حالات حاظرہ پر گفتگو کریں گے جبکہ ماہرین تعلیم کیرئیر گائیڈنس اور اسڈ ی سکلز کے موضاعات پر خطاب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ستمبر کے آخری ہفتہ میں سفیران ولایت کنونشن لاہور میں منعقد ہو گا جس میں ہزاروں امامیہ طلباء کنونشن میں اپنے نئے میر کاروں کا انتخاب کریں گے جبکہ ماہ اگست میں مری کے مقام پر پاکستان کے کارآمد شہری و طلباء بنانے کیلئے اسکاؤٹ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر درجنوں امامیہ طلبا شریک ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 402007

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402007/ورکشاپس-کے-انعقاد-کا-مقصد-علم-دانش-جذبے-کو-فروغ-دینا-ہے-شکیل-اصغر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org