QR CodeQR Code

افغانستان، خود کش حملے میں صدرکرزئی کے کزن ہلاک

29 Jul 2014 18:08

اسلام ٹائمز: ترجمان کے مطابق خودکش حملہ آور نے گلے ملنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جس کے نتیجے میں حشمت کرزئی موقع پر ہلاک ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں صدر حامد کرزئی کے کزن ہلاک ہوگئے ہیں۔ قندھار کے گورنر کے ترجمان دعویٰ خان مینا پال نے ایک خبر رساں ادارے کو بتایا کہ خودکش حملہ آور ایک مہمان کے روپ میں افغان صدر حامد کرزئی کے کزن حشمت کرزئی کے گھر میں عید ملنے کے لئے آیا۔ ترجمان کے مطابق خودکش حملہ آور نے گلے ملنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جس کے نتیجے میں حشمت کرزئی موقع پر ہلاک ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 402099

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402099/افغانستان-خود-کش-حملے-میں-صدرکرزئی-کے-کزن-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org