QR CodeQR Code

چند ہزار لوگ جمہوریت ڈی ریل نہیں کرسکتے

پاکستان میں نعروں اور دھرنوں کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، نواز شریف

29 Jul 2014 20:10

اسلام ٹائمز: جدہ میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام سنجیدہ پارٹیاں ذمے داری کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں، انہوں نے ماضی سے سبق سیکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نعروں اور دھرنوں کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، اب انقلاب آئے گا تو صرف جمہوریت سے آئے گا، چند ہزار لوگ کروڑوں عوام کی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرسکتے۔ جدہ میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے 65 سالوں میں فوجی انقلاب سمیت کئی انقلاب دیکھ لیے، اب کسی انقلاب کی گنجائش نہیں، موجودہ حکومت کروڑوں عوام کے مینڈیٹ سے اقتدار میں آئی ہے، اسے چند ہزار لوگ یرغمال نہیں بنا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے ہیں، 14 اگست بھی گزر جائے گا، تمام سنجیدہ پارٹیاں ذمے داری کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں، انہوں نے ماضی سے سبق سیکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 402110

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402110/پاکستان-میں-نعروں-اور-دھرنوں-کی-سیاست-کوئی-گنجائش-نہیں-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org