QR CodeQR Code

صیہونی بربریت عروج پر، خواتین اور بچوں سمیت مزید 113 فلسطینی شہید، شہداء کی تعداد 1200 ہوگئی

29 Jul 2014 21:46

اسلام ٹائمز: صیہونی درندوں نے حماس کے رہنماء اور سابق وزیراعظم اسماعیل ہانیہ کے گھر پر بھی بمباری کی، تاہم گھر خالی ہونے کیوجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسکے علاوہ اسرائیل نے حماس کے ترجمان ٹی وی چینل الاقصٰی کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ غزہ میں صیہونی خون آشام بھیڑیوں کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے، آج کئے جانے والے حملوں میں مزید 113 فلسطینی شہید ہوگئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری سے آج کے روز اب تک 113 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد ایک ہزار 200 سے بڑھ گئی ہے۔ صیہونی درندوں نے حماس کے رہنماء اور سابق وزیراعظم اسماعیل ہانیہ کے گھر پر بھی بمباری کی، تاہم گھر خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے حماس کے ترجمان ٹی وی چینل الاقصٰی کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔ عیدالفطر کے روز غزہ میں ایک پارک پر اسرائیلی حملوں میں 8 بچوں سمیت 10 فلسطینی شہریوں کی شہادت کے بعد حماس سے تعلق رکھنے والے مزاحمت کاروں نے ایک اسرائیلی گاؤں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 4 یہودی آبادکار ہلاک ہوگئے، جس کے بعد غزہ میں جاری خونریزی میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔ حماس کے بھرپور جواب پر اسرائیلی وزیراعظم بنجیمن نیتن یاہو نے غزہ پر اپنے حملے طویل عرصے تک جاری رکھنے کی دھمکی دے دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہریوں، فوجیوں اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے مشن کی تکمیل تک جارحانہ اقدامات جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 402116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402116/صیہونی-بربریت-عروج-پر-خواتین-اور-بچوں-سمیت-مزید-113-فلسطینی-شہید-شہداء-کی-تعداد-1200-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org