QR CodeQR Code

عمران خان اپنا لانگ مارچ موخر کرنیکا اعلان کریںگے، ایم کیو ایم

30 Jul 2014 02:19

اسلام ٹائمز: ایم کیو ایم کی ویب سائیٹ پر جاری بیان میں پارٹی ارکان طارق جاوید، قاسم علی رضا، سید مصطفی عزیزآبادی نے دعویٰ کیا کہ انہیں باثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان 14اگست کے اپنے احتجاجی دھرنے کو بہت جلد موخر کرنے کا اعلان کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے پارٹی اراکین کے مطابق عمران خان اپنا احتجاجی لانگ مارچ موخر کر دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پارٹی ارکان طارق جاوید ،قاسم علی رضا سید مصطفی عزیزآباد ی نے دعویٰ کیا کہ انہیں باثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان 14اگست کے اپنے احتجاجی دھرنے کو بہت جلد موخر کرنے کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس بات میں 100 فیصد صداقت ہے تو یہ اطلاعات ملک کے لئے خوش آئند ہو گی۔ تینوں رہنماؤں نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کی ہے ملک کی موجودہ نازک صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے انتہائی برد باری پر مبنی فیصلے کریں اور فی الحال دھرنوں اور احتجاجی طر ز عمل کو اپنانے سے حتی المقدور اجتناب کریں۔ دوسری جانب عید کے موقع پر عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لانگ مارچ ہوکر ہی رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 402133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402133/عمران-خان-اپنا-لانگ-مارچ-موخر-کرنیکا-اعلان-کریںگے-ایم-کیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org