QR CodeQR Code

کوئٹہ، تکفیریوں کی فائرنگ سے دو ہزارہ نوجوان شہید

30 Jul 2014 04:54

اسلام ٹائمز: سبزل روڈ، کلی گشگوری میں ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان ذاکر حسین اور سید جواد ہزارہ ٹاؤن کی جانب جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار تکفیری دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، زخمی نوجوانوں نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ کربلائے کوئٹہ میں مزید دو شیعہ نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔ علمدار روڈ کے رہائشی نوجوان ذاکر حسین اور سید جواد موٹرسائیکل پر ہزارہ ٹاؤن کی جانب جارہے تھے۔ سبزل روڈ، کلی گشگوری کے نزدیک موٹر سائیکل پر سوار تکفیری دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کی زد میں آکر دونوں نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں دونوں نوجوانوں کو جب سول ہسپتال منتقل کیا گیا تو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں نوجوان شہید ہوگئے ۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد شہداء کے جسد خاکی ورثا کے حوالے کردیئے گئے۔ بعد ازاں سید جواد کے جسد خاکی کو نچاری امام بارگاہ جبکہ شہید ذاکر حسین کے جسد خاکی کو سید آباد امام بارگاہ میں غسل کی غرض سے منتقل کردیا گیا۔ عید کے روز شہداء کے جسد خاکی گھروں میں پہنچنے پر علاقے میں کہرام برپا ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 402145

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402145/کوئٹہ-تکفیریوں-کی-فائرنگ-سے-دو-ہزارہ-نوجوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org