QR CodeQR Code

لوئر دیر میں افغان دہشتگردوں کا پاکستانی چوکیوں پر حملہ

30 Jul 2014 13:05

اسلام ٹائمز: حملے کے وقت سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے نہایت جرات مندی اور بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کر دیا جب کہ باقی دہشت گرد واپس افغانستان فرار ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے لوئر دیر میں افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عسکری حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات افغانستان سے آنے والے 70 سے 80 دہشت گردوں نے لوئر دیر میں ترپامان اور انکلسار کے درمیانی علاقے میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا۔ حملے کے وقت سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے نہایت جرات مندی اور بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کر دیا جب کہ باقی دہشت گرد واپس افغانستان فرار ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 402178

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402178/لوئر-دیر-میں-افغان-دہشتگردوں-کا-پاکستانی-چوکیوں-پر-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org