QR CodeQR Code

ہم ہزارہ برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں

حکومت بتائے دہشتگردوں اور قاتلوں کو کیوں گرفتار نہیں کیا جاتا، علامہ عارف واحدی

30 Jul 2014 17:38

اسلام ٹائمز: ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور لیاقت علی ہزارہ اور شہید نوجوانوں کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو ہزارہ شیعہ نوجوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بتائے، کیوں دہشتگردوں اور قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شیعہ علماء کونسل کوئٹہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، حکومت یوم عید پر بھی عوام کے تحفظ میں ناکام رہی، انہوں نے لیاقت علی ہزارہ اور شہید نوجوانوں کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا اور واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت بتائے کیوں دہشت گردوں اور قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا، ہم ہزارہ برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 402221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402221/حکومت-بتائے-دہشتگردوں-اور-قاتلوں-کو-کیوں-گرفتار-نہیں-کیا-جاتا-علامہ-عارف-واحدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org