QR CodeQR Code

پاراچنار، قبائل کا مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی دھرنے جاری

30 Jul 2014 19:51

اسلام ٹائمز: مظاہرین مطالبہ کررہے ہیں کہ مرکزی مسجد پاراچنار کے حطیب علما‏ء محمد نواز عرفانی کی ایجنسی بدری احکامات واپس لینے، گرفتار قبائیلی عمائیدین کی رہائی اور پولیٹکل انتظامیہ کی تبدیلی کا مطالبہ کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں قبائل کا اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے ۔ دھرنے کی حمایت میں مختلف مقامات پر قبائل نے احتجاجی مظاہرے شروع کردیے۔ جبکہ خواتین نے بھی دھرناشروع کردیا۔ پاراچنار میں نماز عید کے اجتماع کے بعد علماء اور قبائل نے اپنے مطالبات کے حق میں شھید پارک پاراچنار میں احتجاجی دھرنا شروع کردیا ہے۔ احتجاجی دھرنے پی اے دفتر کے باہر، نظربندی چوک میں جاری ہیں اور پنجابی بازار میں خواتین نے دھرنا شروع کردیا۔ دھرنوں میں ہزاروں لوگ شریک ہیں۔ دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے اور دھرنے کے حمایت میں دیگر محتلف مقامات میں بھی قبائیل نے احتجاجی مظاہرے شروع کردیئے ہیں، کشیدہ صورتحال کے باعث شہرمیں تمام بازاریں اور کاروباری ادارے بھی بند ہوگئے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسیز کے دستے شہرمیں داخل ہوگئے ہیں اور شہرکے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا ہیں۔ جہاں دھرنے میں شرکت کرنے والے افراد کو روکنے کی کوشیشں کی جارہی ہیں۔ علماء اور قبائیل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات منوانے تک احتجاجی دھرنا جاری رکھینگے۔ مظاہرین مطالبہ کررہے ہیں کہ مرکزی مسجد پاراچنار کے حطیب علما‏ء محمد نواز عرفانی کی ایجنسی بدری احکامات واپس لینے، گرفتار قبائیلی عمائیدین کی رہائی اور پولیٹکل انتظامیہ کی تبدیلی کا مطالبہ کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 402232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/402232/پاراچنار-قبائل-کا-مطالبات-کے-حق-میں-دوسرے-روز-بھی-دھرنے-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org