QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن، متعدد گرفتار، اسلحہ برآمد

18 Aug 2014 18:43

اسلام ٹائمز: کلاچی کے علاقے منگل میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، جس میں کلاشنکوفیں، بندوقیں شامل ہیں، برآمد کرلیا، مشتبہ افراد کو تفشیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کریا گیا ہے۔


اسلام ٹانمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ دہشت گردوں کی اطلاع پر مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اور اب تک کے ہونے والے سرچ آپریشنوں میں پولیس بڑی کامیابیاں حاصل کر چکی ہے اور ان سرچ آپریشنوں کے دوران اب تک بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود کے علاوہ درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ڈیرہ اسماعیل خان میں تباہی پھیلانے کے منصوبے ناکام بنا چکی ہے۔ علی الصبح پولیس کو تحصیل کلاچی کے انتہائی دور افتادہ علاقہ میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے علاقہ منگل میں سرچ آپریش کے دوران آٹھ مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ اسلحہ میں کلاشنکوفیں، پستول اور بندوقیں شامل تھیں۔ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او صادق بلوچ نے اس موقع پر بتایا کہ پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں امن امان برقرار رکھنے میں تمام وسائل بروے کار لائے گی۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور شہری اگر تعاون کریں اور اپنے آس پاس کے مشکوک لوگوں اور اشیاء پر نظر رکھیں تو انشااللہ ڈیرہ کو امن کا گہورا بنا دوں گا۔


خبر کا کوڈ: 405403

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405403/ڈی-ا-ئی-خان-مختلف-علاقوں-میں-پولیس-کا-سرچ-ا-پریشن-متعدد-گرفتار-اسلحہ-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org