QR CodeQR Code

غزہ پر اسرائیل کا تازہ حملہ،6 فلسطینی شہید

20 Aug 2014 10:14

اسلام ٹائمز: غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق اسرائیل نے غزہ سٹی میں گھروں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک بچے اور خاتون سمیت 6 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی میں مزید توسیع کو مسترد کرتے ہوئے غزہ میں ایک بار پھر بمباری شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک بچے اور خاتون سمیت 6 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق اسرائیل نے غزہ سٹی میں گھروں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک بچے اور خاتون سمیت 6 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے 8 جولائی سے غزہ میں شروع کی جانے والی جارحیت میں اب تک 2050 کے قریب فلسطینی شہید جب کہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب حماس کی جوابی کارروائی میں اب تک 66 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 405697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405697/غزہ-پر-اسرائیل-کا-تازہ-حملہ-6-فلسطینی-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org