QR CodeQR Code

حقانی نیٹ ورک کی معلومات دینے والوں کو 30 ملین ڈالر انعام دیں گے، امریکی وزارت خارجہ

21 Aug 2014 09:41

اسلام ٹائمز: افغانستان سے ملحقہ پاکستانی علاقوں میں مقیم جہادی گروپ کے متعلق امریکی وزارت کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک امریکا، نیٹو اور افغان سیکورٹی اہلکاروں کے لیے سب سے خطرناک گروپ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے بدھ کے روز حقانی نیٹ ورک کے اہم رہنماؤں سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کے لیے مجموعی طور پر 30 ملین ڈالر کی رقم مختص کر دی۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ایک اعلامیے میں کہا کہ ڈپارٹمنٹ نے عزیز حقانی، خلیل الرحمان حقانی، یحییٰ حقانی، عبدالرؤف ذاکر میں سے ہر کسی کی معلومات فراہم کرنے پر پانچ ملین ڈالر کی رقم بطور انعام مختص کر دی ہے۔ ڈپارٹمنٹ نے گروپ کے سربراہ سراج الدین حقانی کے انعام کو بھی پانچ ملین ڈالر سے دس ملین ڈالر تک بڑھا دیا ہے۔ ڈپارٹمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ گروپ القاعدہ اور افغان طالبان کی اتحادی ہے اور خطے کی دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعاون بھی کرتا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ بنیادی طور پاکستان میں مقیم تنظیم حقانی نیٹ ورک امریکا، نیٹو اور افغان سیکورٹی اہلکاروں کے لیے سب سے خطرناک گروپ ہے۔


خبر کا کوڈ: 405892

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/405892/حقانی-نیٹ-ورک-کی-معلومات-دینے-والوں-کو-30-ملین-ڈالر-انعام-دیں-گے-امریکی-وزارت-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org