QR CodeQR Code

جمعے کی رات بارش خوشخبری ہے

ظلم کا راج ختم ہونے والا ہے، جلد فتح ملنے والی ہے، علامہ طاہرالقادری

22 Aug 2014 02:37

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں اپنے کارکنوں سے خطاب میں پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے والو نواز شریف اور شہباز شریف کے نام ای سی ایل میں ڈال دینا۔ میں یہ مبارکباد دینے آیا تھا کہ آج جمعہ کی رات ہے اور اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔ بہت جلد ملنے والی فتح کا جشن وقت سے پہلے منا لیتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ جمعہ کی رات بارش کا آنا خوشخبری کا پیغام ہے اور اب زیادہ دیر نہیں اور جلد ہی ظلم کا تختہ الٹ جائے گا۔ رات گئے اسلام آباد میں اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلٰی کے چہروں پر گبھراہٹ ہے۔ میں ان کو ان کے ایوان کے سامنے للکارتا ہوں۔ ایک وزیر نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے۔ سن لو تعفن تم لوگوں نے پورے ملک میں پھیلا رکھا ہے۔ تم نے ہی دھوکہ دہی کا تعفن، رشوت ستانی، حرام خوری اور لوٹ مار کا تعفن پھیلا رکھا ہے۔ یہ نماز پڑھنے والے، اعتکاف پہ بیٹھنے والے اور تہجد پڑھنے والے لوگ ہیں اور ان کی وجہ سے ہی ملک کی فضاوں میں خوشبو ہے۔ شرم کرو، مگر کیسے شرم کرو، ان میں شرم ہوتی تو ڈوب مرتے۔ تمہارے پھیلائے ہوئے تعفن کو اس ملک سے ختم کریں گے۔ یہ انقلابی تعفن ختم کرنے ہی آئے ہیں اور یہ پاکستان کو پاکستان بنانے آئے ہیں۔ ایف آئی اے والو نواز شریف اور شہباز شریف کے نام ای سی ایل میں ڈال دینا۔ میں یہ مبارکباد دینے آیا تھا کہ آج جمعہ کی رات ہے اور اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔ بہت جلد ملنے والی فتح کا جشن وقت سے پہلے منا لیتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 406056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406056/ظلم-کا-راج-ختم-ہونے-والا-ہے-جلد-فتح-ملنے-والی-علامہ-طاہرالقادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org