QR CodeQR Code

پاکستان کے معاملات میں مداخلت کر رہے نہ مذاکراتی عمل کا حصہ ہیں

نواز شریف ہی وزیراعظم ہیں، امریکہ انکے ساتھ کام کر رہا ہے اور کرتا رہے گا، امریکہ

22 Aug 2014 04:56

اسلام ٹائمز: واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونیوالے مظاہروں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، تاہم امریکہ کسی بھی طرح پاکستان کے حالات میں مداخلت نہیں کر رہا اور نہ ہی سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونیوالے مذاکراتی عمل میں شریک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کا کہنا ہے نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم ہیں جن کے ساتھ کام کرتے رہیں گے، غیر آئینی طریقے سے حکومت کے خاتمے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔ امریکہ کی جانب سے مسلسل تیسرے روز پالیسی بیان میں محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم ہیں، امریکہ ان کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لیے پرامن مذاکرات ہونے چاہییں، تاہم غیر آئینی طریقے سے حکومت کے خاتمے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شریک نہیں، تاہم پاکستان میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی سفیر رچرڈ اولسن پاکستان میں مختلف حکام سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی ملاقاتوں میں یقیناً اس معاملے پر بھی بات ہوئی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 406065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406065/نواز-شریف-ہی-وزیراعظم-ہیں-امریکہ-انکے-ساتھ-کام-کر-رہا-ہے-اور-کرتا-رہے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org