QR CodeQR Code

دھرنا ہٹ دھرمی جاری رہی تو عوام کو اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، مولانا فضل الرحمان

23 Aug 2014 22:46

اسلام ٹائمز: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر مغربی تہذیب نے یلغار کر رکھی ہے۔ اگر ہم نے پورے ملک میں کال دے دی تو اسلام آباد کی سڑکوں سے اس تعفن اور گندگی کو صفایا ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام سیاسی قوتیں متحد ہیں۔ ریاست دس دن سے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ جے یو آئی (ف) آئین اور جمہوریت کے ساتھ ہے۔ اگر دھرنوں پر ہٹ دھرمی برقرار رہتی ہے تو عوام کو بھرپور طاقت کے ساتھ اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کا سڑکوں پر اکٹھا ہو جانا سیاسی مظاہرہ نہیں کہلاتا۔ مظاہرے بیرونی ایجنڈے کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد پر مغربی تہذیب نے یلغار کر دی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہیں کہا جاتا ہے انتہا پسندی نہ کریں اور خود انتہا پسندی کے مطالبات کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں مذاکرات ہوں اور کامیاب بھی ہوں۔


خبر کا کوڈ: 406337

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406337/دھرنا-ہٹ-دھرمی-جاری-رہی-عوام-کو-اسلام-آباد-جانے-سے-کوئی-نہیں-روک-سکتا-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org