QR CodeQR Code

آج بچہ بچہ فوج کو بلا رہا ہے

شہباز شریف چین گئے ہیں یا ملک سے بھاگ گئے ہیں، الطاف حسین

ملک چھوڑنے والوں کو حکومت کرنے کا حق نہیں

26 Aug 2014 19:24

اسلام ٹائمز: میڈیا سے خصوصی گفتگو میں ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ پرویز مشرف پر آرٹیکل چھ لگا کر غیر آئنی عمل ہو سکتا ہے تو مارشل لاء بھی لگ سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف چین گئے ہیں یا ملک سے بھاگ گئے ہیں یہ وقت بتائے گا، ملک چھوڑنے والوں کو حکومت کرنے کا حق نہیں، بچہ بچہ فوج کو بلا رہا ہے، جمہوریت میں بھی مارشل لاء لگ سکتا ہے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ ملک کو انا کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے، کئی روز بعد بھی دھرنے والوں سے بامعنی مذاکرات نہیں کئے گئے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اب تک آٹھ سو ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے لیکن ہمارے یہاں بڑے پن کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا، جہاں ایسی صورتحال ہوتی ہے وہاں لوگ فوج کی طرف دیکھنے لگتے ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ فوج آپریشن میں مصروف ہے، ایسے میں اسے دوسرے مسائل میں نہیں الجھانا چاہیئے تھا لیکن آج بچہ بچہ فوج کو بلا رہا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ پرویز مشرف پر آرٹیکل چھ لگا کر غیرآئینی عمل ہو سکتا ہے تو مارشل لاء بھی لگ سکتا ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ کسی ملک میں کوئی سانحہ ہو جائے تو حکمران غیر ملکی دورے نہیں کرتے، شہباز شریف چین گئے ہیں یا بھاگے ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔


خبر کا کوڈ: 406777

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406777/شہباز-شریف-چین-گئے-ہیں-یا-ملک-سے-بھاگ-الطاف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org