QR CodeQR Code

ملک کو کرپٹ اشرافیہ سے خطرہ ہے

دھرنوں کے شرکاء کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، ورنہ عوام کا جدوجہد سے اعتماد اٹھ جائیگا، سراج الحق

27 Aug 2014 05:45

اسلام ٹائمز: الحمراء ہال لاہور میں جماعت اسلامی کے 74ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تماشائی بننے کی بجائے میدان عمل میں آنے کو ترجیح دینا ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وہ دھرنوں کے شرکاء کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، ورنہ عوام کا جدوجہد سے اعتماد اٹھ جائے گا اور مستقبل میں عوام اپنے حقوق کے لیے بھی باہر نہیں نکلیں گے۔ الحمراء ہال لاہور میں جماعت اسلامی کے 74 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سول اور جمہوری حکمرانوں نے آئین سے رو گردانی کی۔ ملک کو کرپٹ اشرافیہ سے خطرہ ہے۔ عوام کو آئین اور عدل سے محروم رکھا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے خود کو اسلام آباد میں محصور کر رکھا ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تماشائی بننے کی بجائے میدان عمل میں آنے کو ترجیح دینا ہوگی۔ نواز شریف، عمران خان اور طاہرالقادری کی صلاحیتوں کا بھی امتحان ہے کہ وہ قوم کو کیسے بحرانوں سے نکالتے ہیں۔ تقریب سے لیاقت بلوچ اور حمید گل سمیت دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بحرانوں سے نجات کے لیے ملک میں صحیح اسلامی جمہوری نظام کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 406856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406856/دھرنوں-کے-شرکاء-کو-کامیاب-دیکھنا-چاہتے-ہیں-ورنہ-عوام-کا-جدوجہد-سے-اعتماد-اٹھ-جائیگا-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org