QR CodeQR Code

پاکستان اور افغانستان کی طرح امریکہ کو بھی دہشتگردی کا سامنا ہے، پینٹاگون

27 Aug 2014 17:55

اسلام ٹائمز: ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حال ہی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر در پیش چیلنجز کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ پینٹاگون میں ہونے والی ہفتے وار پریس بریفنگ میں ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حال ہی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی موجودہ صورت حال اور دہشت گردوں کی پاکستان میں قائم پناہ گاہوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایڈمرل جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان سول اور عسکری حکام سے اس سلسلے میں بات چیت ہوئی ہے، تاہم اس بات کا اندازہ سب کو ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات پیچیدہ نوعیت کے ہیں، تاہم ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔ کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان اور امریکا کو دہشت گردی جیسے مشترکہ مسئلے کا سامنا ہے، تاہم پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف میں گراں قدر کام کیا ہے، سب کو یاد دلانے کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا، آج پاکستانی فوج کے ساتھ مذاکرات اور تعاون کے پہلے سے بہتر ذرائع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 406917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406917/پاکستان-اور-افغانستان-کی-طرح-امریکہ-کو-بھی-دہشتگردی-کا-سامنا-ہے-پینٹاگون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org