QR CodeQR Code

حماس نے اسرائیل کا بغیر پائلٹ جاسوس طیارہ اتار لیا

27 Aug 2014 20:05

اسلام ٹائمز: مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی ڈرون طیارے کو مشرقی غزہ میں الشجاعیہ کے مقام پر اتار لیا گیا ہے اور اب طیارہ القسام کی تحویل میں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے اسرائیل کا ایک بغیر پائلٹ کے چھوٹا ڈرون طیارہ اتارنے کے بعد اسے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون طیارے کو مشرقی غزہ میں الشجاعیہ کے مقام پر اتار لیا گیا ہے اور اب طیارہ القسام کی تحویل میں ہے، بیان میں ڈرون طیارے پر قبضے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 406937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406937/حماس-نے-اسرائیل-کا-بغیر-پائلٹ-جاسوس-طیارہ-اتار-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org