QR CodeQR Code

طاہر القادری کی یہ شرائط دو گھنٹے کی ایکسٹینشن کیلئے ہیں

قانونی تقاضے پورے کرنے کو تیار ہیں، کوئی دبائو قبول نہیں کرینگے، نواز شریف

27 Aug 2014 21:06

اسلام ٹائمز: میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ کیا ایک غیر منتخب شخص کے دبائو پر منتخب حکومت کے ذمہ داروں اور پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا جائے۔ قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن کوئی فیصلہ دبائو کے تحت نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت کا ڈاکٹر طاہر القادری کی شرائط کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کو تیار ہیں لیکن کوئی دبائو قبول نہیں کرینگے۔ ڈیڈ لائن میں چند گھنٹوں کی توسیع کیلئے طاہر القادری کی شرائط نہیں مانی جا سکتیں۔ حکومت نے طاہر القادری کی شرائط غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیں۔ میڈیا کے ذرائع کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کی یہ شرائط تو صرف دو گھنٹے کی ایکسٹینشن کے لئے ہیں، باقی ایجنڈا بعد میں بیان کریں گے۔ طاہر القادری حکومت تسلیم کرتے ہیں نہ پارلیمنٹ کو، اور یہی ان کا اصل ایجنڈا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سانحہ لاہور کی تحقیقات اور عدالتی حکم پر عملدرآمد کرے گی لیکن اس کے لئے دبائو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کیا ایک غیر منتخب شخص کے دبائو پر منتخب حکومت کے ذمہ داروں اور پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا جائے۔ قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن کوئی فیصلہ دبائو کے تحت نہیں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 406970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406970/قانونی-تقاضے-پورے-کرنے-کو-تیار-ہیں-کوئی-دبائو-قبول-نہیں-کرینگے-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org