QR CodeQR Code

اب وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو استعفیٰ دینا ہی پڑیگا، شجاعت حسین

27 Aug 2014 23:41

اسلام ٹائمز: ق لیگ کے سربراہ کا طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ استعفوں کے بغیر کوئی اپنی حکومت بچا لے گا، یہ اس کی غلط فہمی ہے، اب کل، پرسوں کی بات نہیں، فیصلہ آج ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پانی سر سے گزر چکا ہے، اب وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو استعفیٰ دینا ہی پڑے گا، انہوں نے انقلاب مارچ کے دھرنے میں طاہر القادری سے کنٹینر میں ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ استعفوں کے بغیر کوئی اپنی حکومت بچا لے گا، یہ اس کی غلط فہمی ہے، چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ اب کل، پرسوں کی بات نہیں، فیصلہ آج ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 406989

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/406989/اب-وزیر-اعظم-اور-اعلی-پنجاب-کو-استعفی-دینا-ہی-پڑیگا-شجاعت-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org