QR CodeQR Code

یادگار شہداء اسکردو پر دھرنے کا آغاز ہوگیا

وفاقی حکومت کی ریاستی دہشتگردی کیخلاف بلتستان کے مختلف مقامات پر احتجاج کا آغاز

31 Aug 2014 11:13

اسلام ٹائمز: گمبہ اسکردو، امامیہ چوک اسکردو، روندو، شگر اور کھرمنگ کے علاوہ شاہراہ قراقرم، سیاچن جانیوالی سڑک، کے ٹو جانیوالی سڑک اور دیگر اہم مقامات پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام بلتستان کے متعدد مقامات پر وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ریاستی دہشتگردی اور بہیمانہ ظلم و تشدد کے خلاف احتجاج اور دھرنوں کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں یاد شہداء اسکردو پر دھرنے میں کارکنان کی شرکت شروع ہوگئی ہے، جبکہ گمبہ اسکردو، امامیہ چوک اسکردو، روندو، شگر اور کھرمنگ کے علاوہ شاہراہ قراقرم، سیاچن جانے والی سڑک، کے ٹو جانے والی سڑک اور دیگر اہم مقامات پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ یادگار شہداء اسکردو دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے ظلم و ناانصافی کی تمام حدیں پار کرلی ہیں، حالیہ واقعہ پاکستان کی تاریخ کی بدترین ریاستی دہشتگردی ہے۔ حالیہ واقعے کی تمام تر ذمہ داری وزیراعظم پاکستان اور وزیر داخلہ چوہدری نثار پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کو مزید کوئی جواز نہیں کہ لاشیں گرا کر حکومت کرے۔ 


خبر کا کوڈ: 407506

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407506/وفاقی-حکومت-کی-ریاستی-دہشتگردی-کیخلاف-بلتستان-کے-مختلف-مقامات-پر-احتجاج-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org