QR CodeQR Code

بات نواز شریف کے استعفٰی تک نہیں، اب آزادی حاصل کرینگے اور انقلاب آئیگا، علامہ طاہر القادری

31 Aug 2014 18:18

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سےخطاب میں پی اے ٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ دو ہسپتالوں میں ایک ہزار افراد زیر علاج ہیں جن میں سے ایک سو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ہسپتال میں زخمیوں کیساتھ بھی بربریت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز حکومت یزیدی و یہودی حکومت ہے۔ غزہ سے بڑا ظلم کیا جا رہا ہے۔ اتنے بڑے وحشی افریقہ میں نہیں ہوں گے جتنے نواز حکومت میں موجود ہیں۔ پولیس تشدد سے اسلام آباد کے دو ہسپتالوں میں ایک ہزار افراد زیر علاج ہیں جن میں سے ایک سو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ہسپتال میں زخمیوں کے ساتھ بھی بربریت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف کی جائیدادیں پوری دنیا میں موجود ہیں۔ اب بات نواز شریف کے استعفٰی تک نہیں، اب آزادی حاصل کریں گے اور انقلاب آئے گا۔ علامہ طاہر القادری نے بتایا کہ ایک لیڈی ڈی ایس پی نے بربریت کے خلاف احتجاجاً استعفٰی دے دیا ہے۔ پولیس ظالم حکومت کے خلاف بغاوت کرے۔


خبر کا کوڈ: 407574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/407574/بات-نواز-شریف-کے-استعف-ی-تک-نہیں-اب-ا-زادی-حاصل-کرینگے-اور-انقلاب-ا-ئیگا-علامہ-طاہر-القادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org