QR CodeQR Code

افغانستان میں طالبان کے حملے، 4فوجی اور 3پولیس اہلکار ہلاک

3 Sep 2014 19:09

اسلام ٹائمز: نجیب اللہ نجیبی نے کہا کہ اس حملے میں فوج نے 10 حملہ آروں کو بھی ہلاک کیا۔ یاد رہے کہ اس سال کے آخر تک غیر ملکی افواج کے انخلاء کا اعلان کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبہ ننگرہار اور صوبہ ہرات میں دو حملوں میں 4 افغان فوجی اور تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ملک کے مغرب میں صوبہ ہرات کے ڈسٹرکٹ چشتی شریف میں طالبان کے حملے میں 4 فوجی اہلکار مارے گئے۔ افغان فوج کے ترجمان نجیب اللہ نجیبی کے مطابق طالبان نے فوج کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں فوجی ہلاک ہوئے۔ نجیب اللہ نجیبی نے مزید کہا کہ اس حملے میں فوج نے 10 حملہ آروں کو بھی ہلاک کیا۔ یاد رہے کہ اس سال کے آخر تک غیر ملکی افواج کے انخلاء کا اعلان کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

علاوہ ازیں افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ایک خود کش حملے 3 پولیس اہکار مارے گئے۔ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان احمد زئی عبدالزئی کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری ہوئی کار کے ذریعے حملہ کیا، حملہ آور نے پولیس اہلکاروں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس خود کش حملے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جن میں ایک پولیس کا سپاہی اور ایک عام شہری زخمی ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 408091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408091/افغانستان-میں-طالبان-کے-حملے-4فوجی-اور-3پولیس-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org