QR CodeQR Code

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 35 طالبان ہلاک

4 Sep 2014 09:43

اسلام ٹائمز: افغان وزرات داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ افغان نیشنل سکیورٹی فورسز نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے ننگرہار، بلخ، قندھار، میدان وردک، پکتیکا، ہلمند اور کپیسا میں آپریشن کیا۔


اسلام ٹائمز۔ افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں 35 طالبان جنگجو ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق وزرات داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ افغان نیشنل سکیورٹی فورسز نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے ننگرہار، بلخ، قندھار، میدان وردک، پکتیکا، ہلمند اور کپیسا میں آپریشن کیا۔ آپریشن میں 35 جنگجو ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے جب کہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ہلاک اور زخمی ہونے و الوں میں متعدد طالبان لیڈر بھی شامل ہیں، ہلمند کے ضلع کاجاکی میں طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اس دوران مقامی کمانڈر بھی مارے گئے۔

افغان فورسز نے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا۔ دوسری جانب افغانستان میں تعینات نیٹو کی اتحادی فورسز سکڑتی جا رہی ہیں، امریکا کے ساتھ ساتھ وہاں موجود سلووینیا، منگولیا، ملائیشیا اور سنگاپور جیسے ممالک کے فوجی بھی اب گھر جانے کی تیاری کر رہے ہیں، یہ لڑاکا دستے4 ماہ میں افغانستان چھوڑ دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 408180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408180/افغانستان-میں-سیکیورٹی-فورسز-کی-کارروائی-35-طالبان-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org