QR CodeQR Code

پی این ایس ڈاکیارڈ پر حملے میں نیوی کے کمیشنڈ اہلکار ملوث نکلے

9 Sep 2014 23:33

اسلام ٹائمز: ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور پی این ایس ڈاکیارڈ کے مین گیٹ سے داخل ہوئے جو اہم دفاعی اثاثوں کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے تاہم نیول کمانڈوز نے جان پر کھیل کرحملہ آوروں کے قبضے سے بوٹ چھڑوائی۔


اسلام ٹائمز۔ پی این ایس ڈاکیارڈ پر حملے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، ذرائع کے مطابق، کراچی ڈاکیارڈ حملے میں بھی اندر کے لوگ ملوث نکلے ہیں، ثابت ہوا ہے کہ نیوی کے کمیشنڈ اہلکار اس حملے میں براہ راست ملوث ہیں، وزیردفاع نے بھی حملے میں اندرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور پی این ایس ڈاکیارڈ کے مین گیٹ سے داخل ہوئے جو اہم دفاعی اثاثوں کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے تاہم نیول کمانڈوز نے جان پر کھیل کرحملہ آوروں کے قبضے سے بوٹ چھڑوائی۔ پی این ایس مہران کے بعد بحریہ کو دوسری بار"اندر" سے دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا ہے، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے پورے گروہ کا سراغ مل گیا ہے، ان افراد نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ حملے کے بعد بحریہ اہلکاروں کی اسکروٹنی بھی شروع کردی گئی ہے۔ حملے میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کا بیٹا اویس جاکھرانی بھی ملوث نکلا ہے، ذرائع کے مطابق، تین دہشت گردوں کی لاشیں پی این ایس شفا منتقل کی گئیں جبکہ چار دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ فورسز سے مقابلے میں ہلاک اویس جاکھرانی نے تین ماہ قبل بحریہ سےاستعفی دیا تھا، اویس جاکھرانی کی لاش پہلے ایدھی کو پھر ورثا کےحوالے کی گئی جسے خاموشی سے جیکب آباد میں دفن کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا کہ دھماکے سن کر رابطہ کیا تو بتایا گیا کہ مشقیں ہو رہی ہیں، دوسری طرف سے تین روز گزر جانے کے باجود حملے کا مقدمہ درج نہ ہو سکا۔


خبر کا کوڈ: 408980

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/408980/پی-این-ایس-ڈاکیارڈ-پر-حملے-میں-نیوی-کے-کمیشنڈ-اہلکار-ملوث-نکلے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org