QR CodeQR Code

بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

11 Sep 2014 09:54

اسلام ٹائمز: مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان مجاہدین نہیں تھے بلکہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے، بھارتی فوج نے علاقے میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ان نوجوانوں کو شہید کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید تین نوجوانوں کو شہید کر کے انہیں مجاہدین قرار دے دیا۔ بھارتی فوج کے ترجمان کا دعوی ہے کہ تینوں نوجوان عسکریت پسند تھے جو ضلع کپواڑہ کے علاقے کرن سیکٹر میں فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران مارے گئے، مجاہدین کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان مجاہدین نہیں تھے بلکہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے، بھارتی فوج نے علاقے میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ان نوجوانوں کو شہید کیا۔ عوام نے بیگناہ نوجوانوں کی شہادت پر بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یاد رہے کہ بھارتی فوج پہلے بھی مقبوضہ وادی میں نوجوانوں کو شہید کرکے مجاہدین قرار دیتی رہی ہے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں سیلاب سے 10لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وادی میں راستے بند ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 409144

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409144/بھارتی-فوج-کے-ہاتھوں-مزید-3-کشمیری-نوجوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org