QR CodeQR Code

امریکہ نے اب تک دہشتگردوں کیخلاف کوئی ٹھوس اور عملی اقدام نہيں اٹھایا

داعش کیخلاف کارروائی کے حوالے سے امریکی نیت مشکوک ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

11 Sep 2014 20:00

اسلام ٹائمز: پریٹوریا میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں حسین امیر عبدالھیان کا کہنا تھا کہ اگر امریکی دہشتگردی سے مقابلے میں سنجیدہ ہیں تو اپنے رویئے ميں تبدیلی لائیں، یہ بات ہرگز قابل قبول نہيں کہ ایک دن تو داعش گروہ کو دہشتگرد کا نام دیا جائے اور دوسرے دن انقلابی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبدالھیان نے کہا ہے کہ خطے ميں داعش سے مقابلے کے لئے ایران کو امریکی نیت پر شک ہے۔ پریٹوریا میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ علاقے میں دہشت گرد گروہ سے مقابلے کے لئے امریکی نیت میں کھوٹ پایا جاتا ہے، کیونکہ امریکہ نے اب تک دہشت گردوں کے خلاف کوئی ٹھوس اور عملی اقدام نہيں اٹھایا ہے۔ حسین امیر عبداللھیان کا مزید کہنا تھا کہ شام اور عراق میں دہشت گرد گروہوں سے مقابلے کے لئے اٹھایا جانے والا قدم بہت تاخیر سے اٹھایا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ تہران نے شام کے بحران کی ابتدا میں ہی امریکہ اور بعض مغربی ممالک کو خبردار کر دیا تھا کہ شام کے نظام کی تبدیلی کے مقصد سے دہشت گردوں کی عملی اور کھلم کھلا حمایت کا نتیجہ برعکس ظاہر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکی دہشت گردی سے مقابلے میں سنجیدہ ہیں تو اپنے رویئے ميں تبدیلی لائیں، یہ بات ہرگز قابل قبول نہيں کہ ایک دن تو داعش گروہ کو دہشت گرد کا نام دیا جائے اور دوسرے دن انقلابی۔ ایک دن دہشت گرد گروہ منافقین کو دہشت گرد کہا جائے اور دوسرے انہیں بعض مغربی ممالک میں پناہ دی جائے۔ اس سے قبل ایران کی دفتر خارجہ کی ترجمان محترمہ مرضیہ افخم نے بھی داعش کے خلاف امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کی تشکیل پر اپنے شکوک و شبھات ظاہر کئے تھا۔


خبر کا کوڈ: 409270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409270/داعش-کیخلاف-کارروائی-کے-حوالے-سے-امریکی-نیت-مشکوک-ہے-ایرانی-نائب-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org