QR CodeQR Code

نائیجیریا میں فورسز کے حملے میں 100 عسکریت پسند ہلاک

14 Sep 2014 09:32

اسلام ٹائمز: حکام کا کہنا ہے کہ درجنوں عسکریت پسند ایک ٹرک میں سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ نائیجیریا کی حکومت کو بوکوحرام کے جنگجوؤں کیخلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نائیجیریا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بوکوحرام کے کم ازکم 100 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ فوج نے بورنو کے شمال مشرق میں بوکوحرام جنگجوؤں کا حملہ پسپا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سکیورٹی حکام نے بتایا کہ فورسز نے ریاست بورنو کے قصبے کوندیوگا میں عسکریت پسندوں کے خلاف زمینی اور فضائی آپریشن کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ درجنوں عسکریت پسند ایک ٹرک میں سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ادھر بوکو حرام کے جنگجوؤں نے بورنو کے شمال مشرق میں حملہ کیا جس سے نمٹنے کے لیے مزید اہلکار بھیجے گئے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ فوج نے اس حملے کو پسپا کردیا ہے تاہم لڑائی سے متعلق آزاد ذرائع سے معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔

حکام کے مطابق کئی گھنٹوں کی لڑائی میں حملہ آوروں کو بھی جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ نائیجیریا کی حکومت کو بوکوحرام کے جنگجوؤں کیخلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔ فوج کے ترجمان نے بتایا کہ حملے کے بعد نیشنل آرمی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ بوکوحرام کے جنگجوؤں نے نائیجیریا کی ریاست بورنوکے کچھ قصبوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 409623

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409623/نائیجیریا-میں-فورسز-کے-حملے-100-عسکریت-پسند-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org