QR CodeQR Code

حکمرانوں سے بڑا سیاسی درندہ اور کوئی نہیں

نوٹوں پر "گو نواز گو" کا اعلان واپس، مہم اب سوشل میڈیا پر شروع کی جائیگی، علامہ طاہرالقادری

15 Sep 2014 18:16

اسلام ٹائمز: دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اٹھارہ ہزاری میں شریف برادران کی موضع درگاہی شاہ اور موضع رشید پور میں دو شوگر ملیں ہیں، جنہیں بچانے کیلئے اٹھارہ ہزاری کا بند توڑا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عدالت نے وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کو ملزم تسلیم کرلیا ہے، عدالت کا فیصلہ آگیا ہے اب دیکھتے ہیں آگے اس پر کتنا عمل ہوتا ہے۔ شاہراہ دستور پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں طاہر القادری نے کہا کہ کرنسی نوٹوں پر گو نواز گو لکھنے کا اعلان واپس لیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ قانون کا احترام کرتے ہوئے کرنسی نوٹ مہم واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب سوشل میڈیا پر گو نواز گو مہم شروع کی جائے گی۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ عوام ہر موبائل ایس ایم ایس کے آخر میں گو نواز گو لکھنا شروع کریں، عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ اٹھارہ ہزاری میں شریف برادران کی موضع درگاہی شاہ اور موضع رشید پور میں دو شوگر ملیں ہیں، جنہیں بچانے کے لئے اٹھارہ ہزاری کا بند توڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی شوگر ملوں کو بچانے کیلئے غریبوں کے گھر ڈبو دیئے، طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ان حکمرانوں سے بڑا سیاسی درندہ اور کوئی نہیں، مسلم لیگ نواز کے گلو بٹ پمز کے چیئرمین ہیں جنہوں نے زخمی کارکنوں کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ تک نہیں دیئے۔


خبر کا کوڈ: 409826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409826/نوٹوں-پر-گو-نواز-کا-اعلان-واپس-مہم-اب-سوشل-میڈیا-شروع-کی-جائیگی-علامہ-طاہرالقادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org