QR CodeQR Code

افغان سرحدی علاقہ میں نیٹو ٹرمینل پر خودکش حملہ، 12 آئل ٹینکرز تباہ

16 Sep 2014 07:08

اسلام ٹائمز: افغان سیکورٹی ذرائع کے مطابق طورخم سرحد کے قریب افغان علاقے میں قائم نیٹو ٹرمینل پر طالبان نے بارود سے بھری گاڑی کو اڑا کر دھماکہ کیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ طورخم کے قریب افغان سرحدی علاقہ میں نیٹو ٹرمینل پر طالبان نے خود کش حملہ کرکے 12 آئل ٹینکرز تباہ کردیئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ افغان سیکورٹی ذرائع کے مطابق طورخم سرحد کے قریب افغان علاقے میں قائم نیٹو ٹرمینل پر طالبان نے بارود سے بھری گاڑی کو اڑا کر دھماکہ کیا۔ خودکش دھماکہ کے بعد دیگر حملہ آوروں نے ٹرمینل پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ بھی کیا، جس سے نیٹو کے 12 آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔


خبر کا کوڈ: 409906

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409906/افغان-سرحدی-علاقہ-میں-نیٹو-ٹرمینل-پر-خودکش-حملہ-12-ا-ئل-ٹینکرز-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org