QR CodeQR Code

سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے شیعہ سیفٹی محرم میں سکیورٹی آلات فراہم کریگی، سیرت عباس

16 Sep 2014 15:43

اسلام ٹائمز: سیکرٹری جنرل شیعہ سیفٹی نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام میں انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے اور شیعہ نسل کشی کے واقعات کی روک تھام کیلئے 20 ستمبر کو کراچی میں ایک روزہ ورکشاپ منعقد کی جائے گی، جس میں مختلف اسکاؤٹس ٹیموں کو اعلی پولیس افسران رہنمائی فراہم کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ سیفٹی (این جی او) کے سیکرٹری جنرل سیرت عباس نے کہا ہے کہ 20 ستمبر کو کراچی میں خیرالعمل امامبارگاہ میں سکیورٹی ورکشاپ منعقد کی جائے گی۔ جس میں شیعہ سیفٹی کی جانب سے محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کیلئے سکیورٹی آلات تقسیم کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام ٹائمز سے اپنی خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے اور شیعہ نشل کشی کی حالیہ واقعات کی روک تھام کیلئے شیعہ سیفٹی کی جانب سیکورٹی اویرنس کیلئے ایک روزہ ورکشا پ کراچی 20 ستمبر کو منعقد کی جائے گی، جس میں مختلف اسکاؤٹس ٹیموں کو اعلی پولیس افسران کے تجربے کی روشنی میں سیکورٹی آلات کا بہتر استعمال اور ضرورت و اہمیت کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ تقریب کے آخر میں میٹل ڈیٹیکٹر تقسیم کئے جائے گے، جن کی مدد سے محرم میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ویسٹ سندھ پولیس ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 409993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409993/سکیورٹی-بہتر-بنانے-کیلئے-شیعہ-سیفٹی-محرم-میں-ا-لات-فراہم-کریگی-سیرت-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org