QR CodeQR Code

اسلام، انسانیت اور شیعیت کے دشمن آج ہر محاذ پر برسر پیکار ہیں، علامہ جہانزیب جعفری

16 Sep 2014 16:12

اسلام ٹائمز: صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب میں رہنما ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی ذمہ داری سے پہلو تہی کی پالیسی پر عمل کیا، ذمہ داریوں سے غفلت ہمیں بروز قیامت رسوا کر سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے اپنے خطاب میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خیبر پختونخوا علامہ جہانزیب جعفری کا کہنا تھا کہ الہی تنظیم میں ذمہ داری کا ملنا کسی نعمت خداوندی سے کم نہیں ہے۔ حیوانات صرف اپنے مفادات کو عزیز رکھتے ہیں جبکہ انسان جسے اشرف مخلوقات بنایا گیا ہے وہ ساری انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم عمل ہوتا ہے۔

اسلام، انسانیت اور شیعیت کے دشمن آج ہر محاذ پر برسر پیکار ہیں، لیکن ہم اپنی ذمہ داری سے پہلو تہی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ذمہ داریوں سے غفلت ہمیں بروز قیامت رسوا کر سکتی ہے۔ ظالم کے خلاف جتنا دیر سے اٹھیں گے اتنی زیادہ قربانی دینا ہوگی۔ ہمیں ہر مسلک کے لوگوں کے قریب لاکر تشیع سے روشنا کرانا ہوگا، ہمیں اپنی تعلیمات کو امامبارگاہوں اور محرم سے باہر نکالنا ہوگا۔ بہتر ہو گا کہ ہم ملی طور پر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں تاکہ دشمن کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 409994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409994/اسلام-انسانیت-اور-شیعیت-کے-دشمن-ا-ج-ہر-محاذ-پر-برسر-پیکار-ہیں-علامہ-جہانزیب-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org