QR CodeQR Code

رواں سال کو عزاداری کے عصری تقاضوں کے سال سے موسوم کیا جارہا ہے، علامہ سبطین حسین الحسینی

16 Sep 2014 16:24

اسلام ٹائمز: مدرسہ شہید قائد پشاور میں منعقدہ مجلس شوریٰ کے اجلاس سے اپنے خطاب میں صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم خیبر پی کے نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل علاقہ ہنگو میں عظیم الشان علمی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی مجلس شورٰی ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے اہم اجلاس سے اپنے خطاب میں علامہ سید محمد سبطین حسینی کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم عزاداری کے لئے اپنے جان دیتے ہیں اسی طریقہ سے اپنے حقوق کی جنگ کے لئے بھی ہمیں آمادہ ہونا ہوگا۔ مدرسہ شہید قائد پشاور میں منعقدہ مجلس شورٰی کے پرہجوم اجلاس سے اپنے خطاب میں علامہ سبطین حسینی نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل علاقہ ہنگو میں عظیم الشان علمی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ رواں سال کو عزاداری کے عصری تقاضوں کے سال سے موسوم کیا جارہا ہے۔ فلاح و بہبود کے کاموں کی بہتر انجام دہی کے لئے خیرالعمل فاونڈیشن کو صوبہ بھر میں متحرک کیا جارہا ہے۔ رواں سال ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے ایم ڈبلیو ایم کی میزبانی میں عظیم الشان ملی یکجہتی کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔ صوبائی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے بعد ضلعی میڈیا سیکرٹریز کے لئے میڈیا ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 409995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/409995/رواں-سال-کو-عزاداری-کے-عصری-تقاضوں-سے-موسوم-کیا-جارہا-ہے-علامہ-سبطین-حسین-الحسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org